مسیح کے ساتھ پیوستگی سے کیا مُراد ہے؟
مُجھے یاد پڑتا ہے کہ جب میں نے پہلی مرتبہ مسیح کے ساتھ پیوستگی کی تعلیم کے بارے میں سُنا
تھا۔میں اپنی کلاس میں بیٹھا ڈاکٹر سنکلیر فرگوسن کا لیکچر سُن رہا تھا جو کے نجات کی بائبلی تعلیم
پر تھا۔انھوں نے ہمیں بائبل مقدّس میں سے افسیوں ١ باب نکالنے کو کہا اور پھر ایک طالبِ علم کو
اسُ اقِتباس کی با آوازِ بلُند تلاوت کرنے کو کہا۔ لہٰذا اسِ اقِتباس کی تلاوت کے دوران جہاں جہاں فقره
اسُ میں لکھا ہوا آیا تو اسُتادِ محترم نے بھی اپنی بھاری آواز میں ساتھ دہرایا اسُ میں۔
جب اسُ طالبِ علم نے اسِ اقتبِاس کی تلاوت ختم کی ، تو استادِ محترم نے غالباً ۴۵ منٹ مسیح کے
ساتھ پیوستگی کی تعلیم کی خوبصورتی کو بیان کیا ۔ میں اسُ کمرے میں سب سے پیچھے بیٹھا ہوا تھا
اور میری آنکھوں میں آنسو تھے۔ مُجھے مسیحی ہوئے کچھ ٢٢ برس کا عرصہ ہو چُکا تھا مگر
خوشخبری مجھے دوباره حیرت میں ڈال رہی تھی۔
کلاس کے اختتام پر ڈاکٹر فرگوسن طلبا کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے اور میں نے بھی انُ سے
اسِ تعلیم کے متعلق سوالات کرنے شروع کیے۔ میرے کوئی تقریباً دس سوالات متواتر کرنے کے بعد
ڈاکٹر فرگوسن میری طرف مڑے اور کہا : نوجوان مسٹر ورلی ، سب کچھ مسیح میں ہے۔ وه تمام
برکات جو خدا نے اپنے لوگوں کے لئے رکھی ہوئی ہیں، وه تمام یسوع مسیح میں ہیں۔وه جہاں کہیں
پر بھی ہوں، تمام برکات مسیح میں ہی ہیں۔
لہٰذا اسُ گفتگو کے بعد میں اسُ بلڈنگ سے حیرانی اور شش و پنج کی حالت میں باہر آ گیا اور میں
اپنے پڑوس ہی میں قریب کوئی دو گھنٹوں تک اسُی حالت میں ٹہلتا رہا۔ میں صرف اسُ ہی کے بارے میں سوچ رہا تھا جو ڈاکٹر فرگوسن نے کہا تھا: کہ خدا کے لوگ جہاں کہیں پر بھی ہوں؟ تمام برکات
جو خدا نے اپنے لوگوں کے لئے رکھ چھوڑی ہیں وه صرف و صرف یسوع مسیح میں ہیں۔
مسیح کے ساتھ پیوستگی کی تعلیم نے میری زندگی کو بدل دیا تھا۔ اسِ تعلیم نے میرے خدا کے ساتھ
تعلق اور رشتے کو بدل دیا۔اسِ نے میرے بائبل پڑھنے کے طریق کو بدل ڈالا۔ اسِ نے میری دعاؤں
کو بدل دیا۔ اس تعلیم نے میری پاسبانی خدمت کے طریقہ کو بدل ڈالا۔ اسِ تعلیم کی پہچان نے میرا
سب کچھ بدل دیا۔
مسیح کے ساتھ پیوستگی
لیکن یہ تعلیم ہے کیا؟ لہٰذا میں ۵٠٠ یا اسِ سے کم الفاظ میں مسیح کے ساتھ پیوستگی کی اسِ تعلیم کو
بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔
لوئس برقوف مسیح کے ساتھ پیوستگی کو کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ مسیح اور اسُ کے لوگوں کے
درمیان قرابتی، زنده اور روحانی یگانگت، جس کی عُمدگی یہ ہے کہ وه خود یعنی کہ مسیح اپنے
لوگوں کی زندگیوں، قوّت و طاقت ، فضل و رحمت اور نجات کا منبع ہے۔ یہ الفاظ بڑی خوبصورتی
کے ساتھ اس تعلیم کو بیان کرتے ہیں۔
یہ پیوستگی قرابتی ہے کیونکہ خدا کے لوگ اسُ الٰہی رفاقت میں شامل ہوتے ہیں، مسیح یسوع کی
شناخت کے ساتھ اسُ عہد میں بھی شامل ہیں جس کا درمیانی خدا بیٹا خود ہے۔ یہ زنده پیوستگی یا
ملاپ ہے کیونکہ نجات کے لئے یہ لازمی ہے۔ جیسا کہ جان کیلون نجات کے حوالے سے کہتے ہیں
کہ: ہم کُلی طور پر نجات کی اسِ لاجواب بھلائی سے محروم ہیں جب تک مسیح ہمارا نا ہو جائے۔ یہپیوستگی روحانی اس طرح سے ہے کیونکہ یہ بعید الفہم ملاپ ہے، اور یہ ملاپ کوئی ایسی ٹھوس
چیز نہیں ہے کہ جسے دیکھا جا سکے لیکن اسِ کے باوجود یہ حقیقی ہے۔
یسوع مسیح کے ساتھ پیوستگی کی تعلیم نئے عہدنامہ کی وه تعلیم ہے جس کو اکثر نظرانداز کیا جاتا ہے۔ مگر اسکی
مثال ایسی ہے کے جیسی نظر کا دھوکا یا دماغ کی پہیلیوں کی سی کہ سامنے ہوتے ہوئے بھی ہم غور نہیں کر پاتے،
مگر جب آپ کو نظر آ جائے تو آپ اسِ کے علاوه اور کچھ دیکھ نہیں پاتے صرف یہ ہی آپ کی نظروں کے سامنے
ہوتا ہے۔ میں مندرجہ ذیل حوالاجات کی روشنی میں آپ کی توجہ اس خوبصورت بائبلی تعلیم کی طرف مبزول کروانا
چاہتا ہوں۔
۔ کیونکہ جب ہم اسُ کی موت کی مشابہت سے اسُ کے ساتھ پیوستہ ہو گئے تو بیشک اسُ کے جی اٹُھنے کی مشابہت
سے بھی اسُ کے ساتھ پیوستہ ہوں گے۔ رومیوں ۶:۵
۔ اسِ لئے اگر کوئی مسیح میں ہے تو وه نیا مخلوق ہے۔ پرُانی چیزیں جاتی رہیں۔ دیکھو وه نئی ہو گئیں۔ ٢ کرنتھیوں
١٧:۵
۔ ہمارے خداوند یسوع مسیح کے خدا اور باپ کی حمد ہو جس نے ہم کو مسیح میں آسمانی مقاموں پر ہر طرح کی
روحانی برکت بخشی۔ افسیوں ١:٣
۔ چنانچہ اسُ نے ہم کو بنایِ عالم سے پیشتر اسُ میں چُن لیا تاکہ ہم اسُ کے نزدیک محبت میں پاک اور بے عیب ہوں۔
افسیوں ١:٣
انِ آیات کے علاوه بےشمار حوالاجات اور بھی آپ کو مل جائیں گے۔ اگر ہم صرف مقدس پولسُ کے خطوط کو ہی اٹُھا
لیں تو غالباً ہمیں ٧٣ کے قریب آیات ملیں گی جو کہ اسُ میں،اسُ کے ساتھ،اسُ کے وسیلہ سے یعنی کہ مسیح میں
ہونے کے بارے میں بتاتی ہیں اور غالباً ٢۴ مرتبہ افسیوں کے خط میں آیات انِ الفاظ کے ساتھ ملتی ہیں۔
جان فریم نے کہا: ایک عام بات جو خدا کے لوگوں کے بارے میں کہی جا سکتی ہے وه یہ ہے کہ، یسوع مسیح میں۔
میں نے اکثر اسِ بات پر زور دینے کی کوشش کی ہے کہ بنیادی طور پر یسوع مسیح کے ساتھ پیوستگی کی جو تعلیم
ہے وه اس بارے میں نہیں ہے کہ میں یسوع مسیح میں بلکہ برعکس اس کہ ہم یسوع مسیح میں ہیں۔خدا کے کلام کی
گواہی لگاتار اسِ حقیقت کی طرف اشاره کر رہی ہے کہ ہماری شناخت یسوع مسیح میں ہے، ہم اسُ کے بدن میں شامل
ہیں، اور یہ ہی سب کچھ ہے انُ کے لئے جو یسوع مسیح پر ایمان ہی کے وسیلہ سے اور فضل ہی کے ذریعہ سے
بچائے گئے ہیں۔
خدا کے تمام وعدے اور برکات جو اسُ کے لوگوں کے لئے ہیں وه صرف یسوع مسیح کے علاوه اور ہم کہیں پر بھی
نہیں پا سکتے۔
یسوع مسیح کے ساتھ پیوستگی کی تعلیم ہمیں دعوت دیتی ہے کہ ہم یسوع مسیح میں خدا کے ساتھ قائم ہوں۔یہ ناختم
ہونے والی رفاقت ہے۔اس لئے نہیں کے ہم ایمان کو قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ خدا باپ اپنے لوگوں کو،
بیٹے میں، اپنی ہمیشہ کی محبت میں، روح القدس کی قدُرت کے وسیلہ سے قائم رکھتا ہے۔
بھائی یا بہن، چاہے آپ ایک سال سے یا کئی سالوں سے مسیحی ہیں، میں آپ سے درخواست کرنا چاہتا ہوں: کہ اسِ
تعلیم پر غور کیجئے گا، یہ آپ کی روح کے لئے لنگر کا کام کرے گی، اور خوشخبری اس تعلیم پر غور کرنے کے
وسیلہ سے ایک مرتبہ پھر سے آپ کو دنگ و حیران کر دے گی۔
بچوں کے لئے
بچو فرض کیجئے کے آپ باہر کھیل رہے ہیں اور اچانک سے ایک بڑا طوفان آ جاتا ہے۔ بہت تیز بارش شروع ہو جاتی
ہے اور بجلی گرجتی ہے اور سخت طوفان ہے تو کیا یہ صحیح ہو گا کے آپ باہر ایسے موسم میں رہیں یا پھر گھر
کے اندر جانا صحیح ہو گا؟بیشک یہ ہی صحیح ہوگا کے آپ گھر کے اندر چلے جائیں، ایسا کرنے سے آپ طوفان سے
بچے رہیں گے۔
جب خدا نے دنیا بنائی، خدا نے دنیا کو اچھا بنایا تھا۔ لیکن جب آدم اور حوا نے باغِ عدن میں گناه کیا، تو خدا کی اچھی
دنیا گناه کے باعث خراب ہو گئی اور تمام انسانیت خدا کے پاک قہر و غضب کے طوفان کے نیچے آ گئی۔
لیکن سوچیں کے پھر کیا ہوا ہو گا؟خدا نے طوفان سے بچانے اور نکالنے کے لیے لوگوں کو بلایا کہ وه اپنا تعلق خدا
کے ساتھ ٹھیک کر لیں۔
خدا ہمیں بھی بلاتا ہے کہ ہم یسوع مسیح پر ایمان لانے کے وسیلہ سے اسُ کے ساتھ اپنا گھر بنایں۔ یسوع مسیح وه گھر
ہے جس میں خدا ہمیں اسُ کے ساتھ رہنے کے لئے بلاتا ہے، جس میں ہونے کے وسیلہ سے ہم اسُ بڑے طوفان سے بچ
جائیں گے، اور گناه کی سزا سے بھی بچ جائیں گے۔
کیا آپ اسُ گھر میں خدا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں؟ آپ ره سکتے ہیں، یسوع مسیح میں ہمیں دعوت ہے کہ ہم خدا کے
ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رہیں۔
Original:
https://ftc.co/resource-library/articles/union-with-christ-an-unbreakable-fellowship/
